تورغر کے بہادر اور باصلاحیت نوجوان محبوب الرحمٰن نے بطور کمیشن آفیسر پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہو کر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
میں دلی طور پر محبوب الرحمٰن کو اس عظیم کامیابی پر صمیمِ قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ساتھ ہی ان کے معزز خاندان، بالخصوص عاطف الرحمٰن، ایوب الرحمٰن اور غالب الرحمٰن کو بھی مبارکباد کہ ان کی محنت، دعاؤں اور تربیت نے آج یہ دن دکھایا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف محبوب الرحمٰن کے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ تورغر اور حسن زئی قوم کے لیے بھی ایک باعثِ عزت و افتخار لمحہ ہے۔
نوجوان نسل کے لیے یہ روشن مثال ہے کہ عزم، محنت اور حوصلہ ہمیشہ کامیابی کی کنجی بنتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ محبوب الرحمٰن کو اپنی نئی ذمہ داریوں میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ ملک و قوم کی خدمت میں ہمیشہ سرخرو رہیں۔
آمین یا رب العالمین ۔