چار قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار

24

ایبٹ آباد : نواں شہر کے علاقے جوگن میں ایس ایچ او نواں شہر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں حسن علی، محمد عمیر، محمد خاور اور جمیل احمد شامل ہیں۔

پولیس نے موقع سے 52 ہزار روپے نقد رقم اور قمار بازی کے آلات برآمد کر کے قبضے میں لے لیے۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں