گڈزگرومنگ گورنمنٹ پرائمری سکول چمہوڑہ کے بچوں کی شاندارکارکردگی

29

مانسہرہ: گڈزگرومنگ گورنمنٹ پرائمری سکول چمہوڑہ کے بچوں کی شاندارکارکردگی۔تفصیلات کے مطابق ایل ٹی ارسی غازیکوٹ کے پرائمری سکولوں کے کڈزگرومنگ مقابلے منعقد ھوئے۔

ان مقابلوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول چمہوڑہ کے بچوں نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔حمد باری تعالی۔دعائے اقبال۔ملی نغمہ۔کوئز۔دوڑ۔رسہ کشی میں پہلی اردو تقریر۔انگریزی تقریر۔لانگ جمپ میں دوسری۔قومی ترانہ اورلوک گیت میں تیسری پوزیشن حاصل کیں۔14 ایونٹ میں سے 11 ایونٹ میں میدان مارلیا۔

اس موقع پر غازیکوٹ کی سیاسی وسماجی شخصیت ملک ارشد نے گورنمنٹ پرائمری سکول چمہوڑہ کے بچوں کی کارکردگی کوسراہتے ھوئے سکول کے ھیڈٹیچراورجملہ سٹاف کی کارکردگی کوسراہتے ھوئے کہاکہ گورنمنٹ پرائمری سکول چمہوڑہ کے بچوں نے جس طرح کی پرفارمنس دیکھائی ھے۔ان کوتیارکرنے میں سکول اساتذہ کی محنت شامل ھے۔دیگرسکولزکے بچوں کی کارکردگی کوبھی سراہتاھوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں