ایبٹ آباد پولیس کی ٹریفک خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

22

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،
تھانہ میرپور کی حدود کالج روڈ کے قریب پولیس نے خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرنے والے ملزم بلال شاہ ولد کابل شاہ سکنہ کھوکھر میرا کو گرفتار کر لیا،
ملزم تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا تھا جبکہ ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر رہا تھا،
ملزم کے خلاف دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،
ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں