اسلام آباد – چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کرنے والوں کو سزا دی جائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا:
“بانی نے ایک منٹ بھی اسپتال نہیں رہنا، صرف ٹیسٹ کرانے ہیں۔ ڈیل کرنا ہوتی تو تین سال قید نہ کاٹتے۔”
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طبیعت خراب ہے اور انہیں مکمل علاج کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 18 اگست 2026 کو عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انہیں قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مطالبہ: عمران خان کی اسپتال منتقلی پر توہین عدالت کرنے والوں کو سزا دی جائے.
23