🚨 ضلع مانسہرہ سے افسوسناک خبر — وطن کا ایک اور بہادر سپوت شہید 🇵🇰

30

📍 ضلع مانسہرہ کے علاقے سسل ناڑے (اعوان بستی) سے تعلق رکھنے والے فرنٹیئر کور کے دلیر اور نڈر جوان سپاہی اظہر اعوان نے وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
💔 شہید سپاہی اظہر اعوان اپنی ڈیوٹی کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے بہادری سے لڑتے رہے اور بالآخر مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ ان کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
🕊️ اہلِ علاقہ اور پورے ضلع مانسہرہ میں غم کی فضا ہے، جبکہ شہید کے اہلِ خانہ کو لوگوں کی جانب سے تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہید کی قربانی وطن کے دفاع اور امن کے لیے ایک عظیم مثال ہے۔
🤲 اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کی شہادت کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں