10 اگست کو بڑی تعداد میں پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوں کے ویزے منسوخ کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان افراد میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو چھٹیوں پر اپنے آبائی ممالک گئے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود بعض افراد کو پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ ان کے لیبر کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہے اور انہیں آئندہ 20 دن کے اندر متحدہ عرب امارات چھوڑنا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر اس پیش رفت کو ایران جنگ کے ممکنہ اثرات سے بھی جوڑا جا رہا ہے، تاہم ان دعوؤں کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔