ہری پور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سرائے صالح پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث خطرناک گروہ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ سرائے صالح کی چوکی شاہ مقصود کی حدود رتہ بنہ میں 24 فروری کی رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح قمر خان نے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر جدید خطوط پر تفتیش کی۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ وقار ولد صداقت سکنہ بگڑہ اور اس کے ساتھی عثمان ولد حاجی حنیف سکنہ ایبٹ آباد (حال سرائے گدائی) کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے:
نقد رقم مبلغ 3 لاکھ روپے
2 عدد قیمتی موبائل فونز
واردات میں استعمال ہونے والے 2 پستول بمعہ ایمونیشن
بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
📰 ہری پور: سرائے صالح پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ اور ساتھی گرفتار.
18