📍 شاہراہِ قراقرم پر حالیہ شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں ملبے تلے پھنس گئیں اور ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔
💔 اس افسوسناک واقعے میں ٹرک ڈرائیور گل بادشاہ (سکنہ شیرگڑھ، ضلع مردان) خوف و ہراس کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
🤕 لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پتھر گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
• محمد آصف ولد سید واصف حسین شاہ (سکنہ حویلیاں) — سر پر پتھر لگنے سے زخمی
• بلال حسین ولد نور احمد (این ایل سی ٹرک ڈرائیور، سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ) — دائیں ران پر شدید چوٹ
• احمد رضا ولد عبدالعزیز (سکنہ فیصل آباد) — ہاتھ پر پتھر لگنے سے زخمی
🚑 مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں اور جاں بحق شخص کی میت کو الشفا ہسپتال دوبیر منتقل کر دیا۔
📞 پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاء کو بذریعہ فون اطلاع دے دی گئی ہے جبکہ میت کو آبائی گاؤں منتقل کرنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
🏪 دوسری جانب دوبیر بازار میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چار دکانیں ملبے تلے دب گئیں، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
🚧 ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سڑک کی بحالی اور ملبہ ہٹانے کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔



⚠️ ماہرین نے مزید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
🚨 شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ — ایک جاں بحق، متعدد زخمی، ٹریفک متاثر.
31