بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور اور چاغی میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 11 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
دوسری جانب ضلع چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جن میں مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چاغی میں کارروائیوں کے دوران بھی ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مزید تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے سامنے آنے کا امکان ہے۔
بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3، 11 دہشتگرد ہلاک.
23