ہری پور: نوری واٹر فال پر نوجوان ڈوب کر جاں بحق

29

انتہائی افسوسناک واقعہ ہری پور میں پیش آیا جہاں تھانہ سرائے صالح کی حدود میں واقع نوری واٹر فال پر ایک نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آج شام تقریباً سات بجے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت توصیف ولد طاہر، عمر 20 سال، سکنہ میرپور ایبٹ آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ نوری واٹر فال پر نہانے کے دوران گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش کے بعد نعش کو پانی سے نکال لیا گیا۔ بعد ازاں نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی جبکہ اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں