کاغان: سابق صوبائی وزیر سید اختر حسین شاہ کی نمازِ جنازہ، خطیب جامع مسجد راجوال مفتی محمد منصور نے پڑھائی

30

کاغان – سابق صوبائی وزیر سید اختر حسین شاہ کی نمازِ جنازہ خطیب جامع مسجد راجوال مفتی محمد منصور صاحب (فخرے کاغان، فخرے راجوال) نے علماء کرام کی سرپرستی میں عوام، علماء کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد کی موجودگی میں پڑھائی، جس پر ہمیں فخر ہے۔
نمازِ جنازہ
مرحوم سید اختر حسین شاہ کی نمازِ جنازہ جامع مسجد راجوال میں ادا کی گئی، جہاں علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اہم نوٹ
علماء کرام سے درخواست ہے کہ جس محلے کے اندر وفات ہو جاتی ہے تو علماء کرام کا یہ قاعدہ ہوتا ہے کہ وہاں پر جنازہ پڑھانا وہاں کے محلے کی مسجد کے امام یا خطیب کا حق ہوتا ہے۔
مفتی محمد منصور صاحب جامع مسجد کاغان کے امام اور جامع مسجد راجوال کے خطیب ہیں، وہاں پر جنازہ پڑھانا ان کا حق تھا اور انہوں نے اپنا حق ادا کیا۔
دعا
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
انا للہ و انا الیہ راجعون.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں