بٹگرام پولیس کی دو بڑی کارروائیاں: نوسرباز گروہ کا سرغنہ گرفتار، اشتہاری ملزم بھی دھر لیا گیا.

27

بٹگرام میں ڈی پی او قمر حیات خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران نوسرباز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے نقلی سونا برآمد ہوا جبکہ نوسربازی کے ذریعے ایک شہری سے لوٹی گئی 60 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب تھانہ تھاکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی پولیس کو مطلوب ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا۔
اہم نکات:
بٹگرام پولیس کی دو بڑی کامیاب کارروائیاں
نوسرباز گروہ کا سرغنہ گرفتار
نقلی سونا اور 60 ہزار روپے برآمد
کراچی پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں