ایبٹ آباد: پترند ڈیم منصوبہ، گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی جلد تکمیل کی ہدایت

19

ایبٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں پترند ڈیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)، پلاننگ آفیسر، ڈپٹی ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پترند ڈیم منصوبے کے تحت مقامی آبادی کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی تعمیر سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسٹار ہائیڈرو پاور کمپنی نے پترند ڈیم منصوبہ 2017-18 میں مکمل کر کے فعال بنایا تھا۔ بعد ازاں مقامی عوام کے مطالبے پر کمپنی اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے درمیان معاہدہ ہوا، جس کے تحت علاقے میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی تعمیر جاری ہے۔ حکام کے مطابق سکول کی عمارت کا تقریباً 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کمپنی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکول کی تعمیر جون تک ہر صورت مکمل کی جائے تاکہ طالبات کو بروقت تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول کے لیے فرنیچر، کمپیوٹر لیب اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی بھی جلد مکمل کی جائے تاکہ ادارہ مکمل طور پر فعال ہو سکے۔
اہم نکات:
پترند ڈیم منصوبے پر اہم اجلاس
گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا 90 فیصد کام مکمل
تعمیر جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
فرنیچر اور کمپیوٹر لیب کی فوری فراہمی پر زور
مقامی بچیوں کے لیے تعلیمی سہولتوں میں بہتری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں