🚨 تھانہ غازی پولیس کی کامیاب کارروائی، رقم چھیننے والے ملزمان گرفتار.

22

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تھانہ غازی کی حدود گلئی سریکوٹ میں رات کے وقت ایک شہری سے 70 ہزار روپے چھیننے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ متاثرہ شہری کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 382 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ غازی اعجاز علی نے ڈی ایس پی سرکل غازی مسعود خان کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان شجاعت عرف شجی ولد ظاہر شاہ اور حامد رضا ولد مصائب شاہ ساکنان گلئی سریکوٹ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم 70 ہزار روپے بھی برآمد کر لی ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں