20 مئی 2026 کو Hazara University اور Pak Everbright Development Organization کے درمیان Standing Accessibility Committee کی پہلی اہم میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں افرادِ باہم معذوری کے حقوق، سہولیات اور جامع تعلیمی ماحول کے قیام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
📌 میٹنگ کے اہم نکات
🔹 افرادِ باہم معذوری اور یونیورسٹی ملازمین کو درپیش مسائل اور سہولیات پر جامع مشاورت کی گئی۔
🔹 ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی پالیسی، اقوامِ متحدہ کے کنونشن (UNCRPD) اور Sustainable Development Goals (SDGs) کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر پالیسی فریم ورک تیار کیا گیا۔
🔹 سال 2030 تک ہزارہ یونیورسٹی کو پاکستان کی سب سے بہترین اور مکمل طور پر قابلِ رسائی (Inclusive) یونیورسٹی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
🔹 مستقبل کے اقدامات، ایجنڈا اور پیش رفت سے متعلق تفصیلات وقتاً فوقتاً عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
✨ آئیے مل کر ایسا تعلیمی نظام تشکیل دیں جہاں ہر فرد کو برابری کے مواقع میسر ہوں اور کسی کی صلاحیت رکاوٹوں کی نذر نہ ہو۔
🎓 ہزارہ یونیورسٹی کا بڑا اقدام — پاکستان کی سب سے Inclusive یونیورسٹی بنانے کا مشن.
21