🚨 غازی کوٹ مانسہرہ میں فائرنگ کا واقعہ، سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار محفوظ.

13

Mansehra کے علاقے غازی کوٹ میں کرائے کے مکان کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سابق صوبائی وزیر Haji Abrar بھی گاڑی میں سوار تھے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سابق ڈائریکٹر ایم ڈی اے Mazhar Shah نے ٹاؤن شپ چوکی میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ حاجی ابرار کے ہمراہ گاڑی میں ٹاؤن شپ سے ٹول پلازہ کی جانب جا رہے تھے کہ چیئرمین ہوٹل کے قریب ایک سوزوکی آلٹو نے ان کا راستہ روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی سے اویس ولد مسکین سکنہ ترپی باہر نکلا اور مبینہ طور پر مظہر شاہ پر پستول سے فائرنگ کر دی، تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد موقع پر لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

درخواست گزار کے مطابق ملزم ان کا کرایہ دار ہے جسے مکان خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا، جبکہ ملزم کی جانب سے مکان کی ملکیت سے متعلق مبینہ طور پر جھوٹی درخواست بھی دی گئی تھی۔

Township Police نے ملزم کی گاڑی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں