مانسہرہ: اربوڑہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت، نامزد تینوں ملزمان دو گھنٹوں میں گرفتار.

21

مانسہرہ کے علاقے اربوڑہ میں پیش آنے والے قتل کے افسوسناک واقعے میں تھانہ اوگی پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نامزد تینوں ملزمان کو وقوعے کے صرف دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا۔ تھانہ اوگی پولیس نے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کیں جبکہ متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح تھانہ اوگی کی حدود اربوڑہ میں قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جدید تفتیشی حکمت عملی اور فوری ردعمل کے ذریعے واقعے میں ملوث نامزد ملزمان بختیار، سراج اور ممتاز سکنان لڑی اربوڑہ کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس واقعے کے محرکات اور دیگر ممکنہ پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں
ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان نے بروقت کارروائی پر تھانہ اوگی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں