بٹگرام: اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف کارروائیاں، متعدد ڈرائیوروں پر جرمانے.

27

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی عامر مصطفی نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف اہم شاہراہوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔
دورے کے دوران مختلف مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ کرایہ نامے اور اوورلوڈنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعدد گاڑیوں میں زائد کرایہ وصولی اور اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی سامنے آنے پر ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔
انتظامیہ کے مطابق بعض ڈرائیور مقررہ سرکاری کرایہ نامے پر عمل نہیں کر رہے تھے اور مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کیا جا رہا تھا، جس پر موقع پر ہی کارروائی کی گئی۔




اسسٹنٹ کمشنر آلائی نے اس موقع پر ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین اور سرکاری کرایہ نامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوورلوڈنگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ اور منظم سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں