ایبٹ آباد: کینٹ بورڈ ورکشاپ میں افسوسناک حادثہ، ملازم جاں بحق.

24

Abbottabad میں تھانہ کینٹ کی حدود کے اندر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں کینٹ بورڈ کا ملازم عثمان جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان، جو پھلاں دی بانڈی کا رہائشی تھا، کینٹ بورڈ ورکشاپ کریم پورہ میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اسی دوران وہ کینٹ بورڈ کی گاڑی کے نیچے آ گیا۔ حادثہ انتہائی المناک تھا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ساتھی ملازمین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ فضا سوگوار ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے عثمان کو ایک محنتی اور خوش اخلاق ملازم قرار دیا جا رہا ہے، جس کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
پولیس نے واقعے کی ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم عثمان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں