Islamabad میں جناح ایونیو پر پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں سابق سفیر ایاز وزیر کی صاحبزادی ریان وزیر جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق ریان وزیر، جو National University of Sciences and Technology کی طالبہ تھیں، سوزوکی سوفٹ گاڑی خود چلا رہی تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی، پہلے سائیڈ وے پر چڑھی اور بعد ازاں ایک درخت سے جا ٹکرائی۔


حادثہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس کے نتیجے میں ریان وزیر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔
واقعے کے بعد اہلِ خانہ، دوستوں اور تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ریان وزیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔