Haripur کے تھانہ کھلابٹ پولیس نے عبدالوہاب قتل کیس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 15 مئی 2026 کو تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈوئیاں آبی میں 18/19 سالہ نوجوان کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت بعد ازاں عبدالوہاب ولد راجہ قیصر اقبال سکنہ ڈوئیاں آبی کے نام سے ہوئی۔
مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعات 302، 109، 201 اور 202 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی پی او Haripur شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او انسپکٹر شفیق الرحمان نے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر اختر حسین اور دیگر نفری کے ہمراہ جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان سفیر اور احسن کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مقتول کو نشہ آور چیز دی، جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی، جبکہ بعد ازاں لاش کو چھپانے کی کوشش بھی کی گئی۔
واقعے میں ملوث تیسرا ملزم نوید قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر چکا ہے۔ پولیس نے مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔