شنکیاری پولیس کی بڑی کارروائی، مطلوب ٹمبر سمگلر گرفتار

33

شنکیاری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پڑھنہ کے رہائشی مبینہ عادی ٹمبر سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ شنکیاری میں درج سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وقار ولد ارشد سکنہ پڑھنہ کے خلاف فارسٹ اہلکاروں پر فائرنگ، اقدام قتل، کارِ سرکار میں مزاحمت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ایس ایچ او تھانہ شنکیاری ہادی پرستان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں غیر قانونی ٹمبر سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں