عوام الناس، سیاحوں اور مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بابوسر روڈ پر اس وقت سفر انتہائی خطرناک اور غیر معمولی احتیاط کا متقاضی ہے۔
❄️ بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں شدید برف باری کے باعث سڑک کو فی الحال صرف یکطرفہ آمدورفت کے لیے محدود طور پر کھولا گیا ہے، جبکہ شام 6 بجے کے بعد درجہ حرارت میں شدید کمی اور برف جم جانے کے باعث یہ راستہ ناقابلِ استعمال ہو جاتا ہے۔
⚠️ ابتدائی دنوں میں درج ذیل خطرات انسانی جانوں کے لیے سنگین نقصان کا باعث بن سکتے ہیں:
▪️ برفانی تودے گرنا
▪️ شدید پھسلن
▪️ گاڑیوں کے بریک فیل ہونا
▪️ گلیشیئرز کا اچانک متحرک ہونا
▪️ پتھر اور ملبہ گرنا
📢 تمام شہریوں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ماہرین کی جانب سے بابوسر روڈ کو مکمل طور پر محفوظ اور کلیئر قرار دیے جانے تک اس شاہراہ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
👮♂️ پولیس اور انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
📞 کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مزید معلومات کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کریں۔




آپ کا تعاون قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔
#سفری_انتباہ | #بابوسر_ٹاپ_روڈ 🚨
37