🚨 مانسہرہ سے افسوسناک خبر 🚨

33

مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں پل کے قریب پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ایک بہادر نوجوان اپنی جان قربان کر گیا۔
اطلاعات کے مطابق جنید نامی نوجوان نے گہرے پانی میں ڈوبتے ہوئے ایک بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ جنید نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت پانی سے نکال لیا، تاہم خود گہرے پانی کی زد میں آ کر ڈوب گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مقامی افراد کی مدد سے نوجوان کے جسد خاکی کو پانی سے نکالا گیا، جسے ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ایمبولینس کے ذریعے بفہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
جنید کی یہ قربانی انسانیت، بہادری اور ایثار کی ایک عظیم مثال ہے۔ اہلِ علاقہ نے نوجوان کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں، ندی نالوں اور گہرے پانی کے قریب انتہائی احتیاط برتیں اور بچوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں