🚨 ہری پور: تھانہ غازی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد.

26

ضلعی پولیس سربراہ ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ غازی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے ایک مقدمے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ غازی کی حدود میں غورغشتی کے رہائشی شہری کا موٹرسائیکل چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ متاثرہ شہری کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 381-A کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان عنصر اقبال ولد محمد مسکین سکنہ عیسیٰ اور زیشان ولد علی اکبر سکنہ جلو کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقدمے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

⚖️ نوٹ: گرفتار افراد کو عدالت سے جرم ثابت ہونے تک قانوناً ملزم تصور کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں