ہری پور کے علاقے شاہ مقصود بائی پاس پر موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 27 سالہ زبیر سکنہ ایبٹ آباد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 20 سے 22 سالہ لیاقت شدید زخمی ہو گئے۔




حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی و جاں بحق شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کیا۔ بعد ازاں زخمی کو مزید بہتر علاج کے لیے ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور دورانِ سفر احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
🕊️ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمی کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔