🚨 ایبٹ آباد: ٹریفک کونز چوری کرنے والا گروہ گرفتار، بڑی تعداد میں سرکاری کونز برآمد.

22

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں پر نصب ٹریفک کونز (Cones) چوری کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور لین ڈسپلن قائم رکھنے کے لیے نصب کیے گئے سرکاری ٹریفک کونز چوری کرنے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں سرکاری ٹریفک کونز برآمد کر لیے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا، جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے کہا کہ سرکاری املاک اور عوامی سہولیات کا تحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کونز شہریوں کی حفاظت، ٹریفک کے بہتر نظم و ضبط اور سڑکوں پر محفوظ آمدورفت کے لیے نصب کیے جاتے ہیں، لہٰذا انہیں نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں