🔥 مانسہرہ: شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ، مکمل مکان جل کر خاکستر.

27

مانسہرہ کے علاقے کالج دوراہا میں رحمان سی این جی کے قریب عبدالستار نامی شہری کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ ریسکیو ٹیموں کے موقع پر پہنچنے تک گھر مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا۔

واقعے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم گھر میں موجود قیمتی سامان اور دیگر اشیاء آگ کی نذر ہو گئیں، جس سے متاثرہ خاندان کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

مقامی افراد نے متعلقہ اداروں سے متاثرہ خاندان کی فوری امداد اور بحالی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں