ٹکوڑی میں دیرینہ دشمنی کا افسوسناک انجام، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، بھائی شدید زخمی.

22

ایبٹ آباد (مانسہرہ_ڈاٹ_کام ):
یونین کونسل باغ کے علاقے ٹکوڑی میں دیرینہ دشمنی کے باعث دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا حقیقی بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران شمریز عباسی کے بیٹے مظہر عباسی کو گولی لگی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا بھائی بلال عباسی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بگنوتر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش و زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں