ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

25

ایبٹ آباد: ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزمان اشفاق ولد یار گل اور گل بادشاہ ولد میر اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 480/26 درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مشہور منشیات فروش عبدالحمید ولد عبدالکریم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 355 گرام اعلیٰ کوالٹی آئس (Crystal Meth) برآمد ہوئی۔
پولیس نے برآمد شدہ منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ اسے مقدمہ میں گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور معاشرتی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جاری کردہ: ترجمان ایبٹ آباد پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں