گڑھی حبیب اللہ: دریائے کنہار میں گرنے والے شخص کی تلاش جاری، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن.

19

مانسہرہ: گڑھی حبیب اللہ کے علاقے جبڑی کے رہائشی قربان ولد عبدالرحمن دریا کے کنارے پھسل کر دریائے کنہار میں جا گرے، جس کے بعد ریسکیو 1122 مانسہرہ نے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی ہدایات پر واٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دریائے کنہار میں تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکار مختلف مقامات پر مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی واٹر ریسکیو ٹیمیں جدید آلات اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دریا میں تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریا کے تیز بہاؤ اور دشوار گزار مقامات کے باوجود اہلکار متاثرہ شخص کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں، ندی نالوں اور گہرے پانی کے قریب انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں