سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی، نوجوان گرفتار، رائفل برآمد.

28

ایبٹ آباد: تھانہ سکندر آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے رائفل برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او سکندر آباد دلپزیر خان نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات اور نگرانی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم عزیر ولد سعید، سکنہ نڑیاں، کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے دوران اس کے قبضے سے 8 ایم ایم رائفل برآمد کی گئی، جسے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کے دیگر رجحانات کی حوصلہ شکنی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایبٹ آباد پولیس نے شہریوں خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو قانون شکنی یا عوام میں خوف و ہراس کا باعث بن سکتے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں