بورے والا: تھانہ سٹی کی حدود میں واقع مجاہد کالونی میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کو قتل کر دیا جبکہ اس کی بہن بھی حملے میں زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم اللہ دتہ نے طیش میں آ کر اپنی والدہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ واقعے کے دوران ملزم کی بہن بھی زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاع ملنے پر اہلِ علاقہ نے ملزم کو قابو کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔