🚨 بٹگرام پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث اہم ملزم گرفتار.

26

بٹگرام: ضلع بٹگرام میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ تھاکوٹ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل بٹگرام عارف خان کی نگرانی میں ایس ایچ او اقبال شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نورالدین ولد شاہ روم، سکنہ ترخے بتکول کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئی، جسے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔

ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے ممکنہ ساتھیوں اور منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا سکیں۔

بٹگرام پولیس نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں