کوٹ ادو (مانسہرہ ڈاٹ کام)
پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں دو نوجوان لڑکیاں پولیس میں نوکری کے لیے درخواست دینے کا کہہ کر گھر سے نکلیں، تاہم بعد ازاں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں یکم جولائی کو موضع چوہدری سے یہ کہہ کر روانہ ہوئیں کہ وہ مظفر گڑھ پولیس میں بھرتی کے لیے اپلائی کرنے جا رہی ہیں، لیکن اس کے بعد وہ گھر واپس نہ آئیں۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے موبائل فون مسلسل بند جا رہے ہیں، جس پر انہیں شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کر لیا ہے۔
پولیس نے اہلخانہ کی درخواست پر تھانہ سٹی کوٹ ادو میں اغواء کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ لڑکیوں کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ترجمان مظفر گڑھ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس وقت محکمہ پولیس میں کوئی بھرتی یا ریکروٹمنٹ کا عمل جاری نہیں، تاہم واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
⚠️ عوام کے لیے اہم پیغام: سرکاری ملازمتوں کی معلومات ہمیشہ متعلقہ سرکاری اداروں کے مستند ذرائع سے حاصل کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع یا جھانسے پر یقین نہ کریں۔
🚨 پولیس میں نوکری کا کہہ کر گھر سے نکلنے والی 2 لڑکیاں پراسرار طور پر لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج.
25