🚨 ایبٹ آباد میں بیوہ خاتون کے گھر لاکھوں کی چوری، نقدی، سونا اور پرائز بانڈ لے اڑے.

22

ایبٹ آباد (مانسہرہ ڈاٹ کام)
ایبٹ آباد کے علاقے بانڈہ بٹنگ، تھانہ میرپور کی حدود میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم چور ایک بیوہ خاتون کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، سونا اور پرائز بانڈز چرا کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ خاتون نادیہ بی بی کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق وہ اپنی والدہ سے ملاقات کے لیے شیخ البانڈی گئی ہوئی تھیں۔ ان کی غیر موجودگی میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے تالے توڑ کر واردات کی۔
درخواست کے مطابق چور:
16 لاکھ روپے نقدی
5 تولے سونا
1 لاکھ روپے کے پرائز بانڈز
چوری کر کے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں