🚨 سوات میں دل دہلا دینے والا واقعہ، لاپتہ دو کمسن بچے گھر کے صندوق سے مردہ حالت میں برآمد.

27

سوات (مانسہرہ ڈاٹ کام)
سوات کے علاقے بریکوٹ، شموزو میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 5 اور 6 سالہ دو کمسن بچوں کی لاشیں ان کے اپنے گھر کی دوسری منزل پر موجود ایک بڑے صندوق سے برآمد ہوئیں۔
جاں بحق بچوں کی شناخت ملک احمد خان اور قیص عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ دونوں بچے قریبی نالے میں گر گئے ہیں، جس پر ریسکیو 1122 سوات نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کیا، تاہم بچوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
بعد ازاں پولیس کی موجودگی میں گھر کی تلاشی کے دوران دونوں بچوں کی لاشیں ایک بڑے صندوق سے برآمد ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
⚠️ نوٹ: واقعے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ حتمی حقائق پولیس تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں