پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، فیصل آباد میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق.

9

لاہور: لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم فیصل آباد میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
حکام نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں