پشاور کے علاقے خزانہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل مہران شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل مہران، جو میوڑہ کے رہائشی تھے، ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد پولیس نے شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کر دی، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یومِ شہداء کے موقع پر پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر پولیس حکام نے شہید اہلکار کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔