لکی مروت: گھریلو جھگڑے کے دوران دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق، 3 بچے زخمی.

25

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھریلو جھگڑے کے دوران دستی بم دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، جہاں کسی مرحلے پر دستی بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک مرد، اس کی بھابھی اور بھتیجا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ گھر میں دستی بم کیسے موجود تھا اور دھماکے کے اصل محرکات کیا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں