آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات: مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہوگی.

8

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مہاجرین کی تین نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہوگی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 کی نشستوں پر ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں 12، ایل اے 44 ویلی 5 میں 8 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
ویلی 4 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ، مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون اور آئی پی پی کے حمزہ مجید بزمی نمایاں امیدوار ہیں۔
ویلی 5 میں مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری، پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد راشد اسلام، جماعت اسلامی کے حنیف منظور ڈار اور مسلم کانفرنس کی مہر النساء کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
جموں 6 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان، مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق اور آئی پی پی کے محمد طاہر کھوکھر سمیت دیگر امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3,346، ایل اے 44 ویلی 5 میں 6,996 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں تقریباً 37 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 39 جموں 6 میں چکوال، جہلم، اٹک، پشاور اور تلہ گنگ کے علاقے شامل ہیں۔
پولنگ کے لیے ایل اے 43 ویلی 4 میں 10، ایل اے 44 ویلی 5 میں 27 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 155 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں