خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر، لیفٹیننٹ کرنل شاہد علی زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے لیفٹیننٹ کرنل شاہد علی کو شدید زخمی حالت میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے غیر معمولی بہادری، حوصلے اور پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جوانوں کا مورال بلند رکھا اور آپریشن کی کامیابی کے لیے قیادت جاری رکھی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج فتنہ الخوارج کے خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ایسے آپریشنز دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا تعطل جاری رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد، مارخور کا پاکستان۔