آزاد کشمیر انتخابات: مظفرآباد کی دونوں نشستوں کے نتائج، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک، ایک حلقہ جیت لیا.

22

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مظفرآباد کی دو اہم نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی۔
حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون کے تمام 197 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نورین عارف 18,919 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائیں، جبکہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے سردار تبارک علی 18,621 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب ایل اے 28 مظفرآباد ٹو کے تمام 174 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بازل علی نقوی 28,170 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری شہزاد 26,864 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ ان دونوں حلقوں کے 57 پولنگ اسٹیشنز پر 2 اگست کو خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی، جس کے بعد آج ووٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔
مظفرآباد ڈویژن کی مجموعی 21 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 15 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں