کراچی کے علاقے قیوم آباد ڈی ایریا میں ڈیڑھ سالہ بچی کی موت کے واقعے پر پولیس نے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بچی کو گھر سے باہر گھمانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ کچھ دیر بعد جب وہ بچی کو واپس لایا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی دورانِ علاج دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بچی کے پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مبینہ زیادتی سے متعلق حقائق واضح ہوں گے، جبکہ پولیس تمام پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
کراچی: قیوم آباد میں ڈیڑھ سالہ بچی کی موت، مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار.
24