ایبٹ آباد: سلہڈ پانی سٹاپ پر موٹر کار حادثے کا شکار، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی.

24

ایبٹ آباد کے علاقے سلہڈ پانی سٹاپ کے مقام پر ایک موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد امدادی ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کا شکار موٹر کار کو بحفاظت ریکور کر لیا، جبکہ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد گاڑی مالک کے حوالے کر دی گئی۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں