کان میں چابی ڈالنے سے انفیکشن جان لیوا ثابت، شوروم مالک حاکم کٹوخیل انتقال کر گئ.

26

کان میں چابی سے خارش کرنے کے باعث ہونے والا معمولی زخم مبینہ طور پر جان لیوا انفیکشن میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں شوروم کے مالک حاکم کٹوخیل انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق کان میں چابی استعمال کرنے سے ہونے والا زخم بعد ازاں شدید انفیکشن کا باعث بنا، جو آہستہ آہستہ چہرے تک پھیل گیا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں مزید علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کان میں چابی، تیلی، ہیئر پن یا کسی بھی نوکیلی چیز کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے کان کی نازک جلد زخمی ہو کر انفیکشن کا شکار ہو سکتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کان کی صفائی یا خارش کی صورت میں خود نوکیلی اشیا استعمال کرنے کے بجائے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں