مری پولیس نے جسم فروشی کے مبینہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مرد اور تین خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی انچارج چوکی بازار زوہیب راشد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ گرفتار افراد کا تعلق لاہور اور سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔