بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔