عارف انقلابی کی شمسی گاڑی پر حملہ، راحیل گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج.

21

کلگان سبزی منڈی میں مسلح افراد کا ڈرائیور کو تشدد، راہ میں رکاوٹیں
مانسہرہ ( ) – شمسی توانائی پر چلنے والی مسافر گاڑی کے مالک عارف انقلابی کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے پر راحیل گروپ کے چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز کلگان سبزی منڈی کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر ڈرائیور عاصم ولد صداقت کو زدوکوب کیا اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ بعد ازاں شاہرہ ریشم کو بھی بلاک کر کے احتجاج کیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
پولیس نے ڈرائیور عاصم کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈہ مانسہرہ میں ایف آئی آر نمبر 813 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
پہلے بھی تنازعہ اور دھمکیاں
ایف آئی آر کے مطابق چند روز قبل بھی راحیل سکنہ پھلکیری کے ساتھ عارف انقلابی کا سستی گاڑی چلانے پر تنازعہ ہوا تھا۔ اس موقع پر عارف انقلابی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ عارف انقلابی نے شمسی توانائی پر چلنے والی منی بس چلا کر سٹاپ ٹو سٹاپ کم کرایہ لے کر غریب مسافروں کو ریلیف دینے کا بیڑا اٹھایا تھا، جس پر ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے انہیں پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔
واقعے کی تفصیلات
گزشتہ روز کلگان سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے عارف انقلابی کی شمسی گاڑی کو روک کر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ بعد ازاں انہوں نے شاہرہ ریشم کو بلاک کر کے احتجاج کیا، جس سے علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
پولیس کا عزم
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں